پتوکی( نامہ نگار) دو افراد کی آپسی لڑائی کے دوران فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ تھانہ سرائے مغل کی حدود اڈا شیخم میں ملک جارا اور ملک ملوک کے مابین پیسوں کے لین دین پر لڑائی کے دوران ملک جارا کی فائرنگ سے دکاندار یاسر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پتوکی: دو افراد کی آپسی لڑائی کے دوران فائرنگ سے دکاندار زخمی
May 06, 2025