پتوکی ( نامہ نگار) 3 ڈاکوؤں نے نوجوان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی، متاثرہ نوجوان نے کچھ فاصلے پر گزرتی پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر شور مچا دیا پولیس آنے پر ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ 2 فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈیکی کا رہائشی نوجوان سجاد ارشد موٹر سائیکل پر شہر سے جمبر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک کر اس سے 2 ہزار روپے، موبائل اور موٹر سائیکل کی چابی چھین لی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ نوجوان نے وہاں سے گزرتی پولیس کی گاڑیوں کو دیکھ کر شور مچادیا پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔
ڈاکوؤں کا نوجوان پر تشدد‘ پولیس نے ایک ڈاکو پکڑ لیا‘ 2 فرار
May 06, 2025