قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے زخمی کو علاج کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قصور کے نواح رائے ونڈ روڈ بائی پاس سٹاپ پر مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو علاج ڈسٹرکٹ ہسپتا ل قصور منتقل کردیا گیا ہے۔
قصور: ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ‘ متعدد افراد زخمی
May 06, 2025