ہم وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پاک فوج کیساتھ ہیں :ملک اسلم بلوچ

May 06, 2025

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم اُمہ کیخلاف طویل عرصہ سے جاری استعماری قوتوں کی سازشوں صیہونی درندوں کی بربریت اور فاشسٹ مودی کے ظلم و جبر کے خاتمہ کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہو گا امریکاو یورپ میں اسلاموفوبیا میں مبتلا اسلام دشمن قوتیں اُمت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی مکروہ سازش کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر ہر ہتھکنڈا استعمال کررہی ہیں جنہیں مسلم امہ اپنے مثالی اتحاد اور مربوط لائحہ عمل کے تحت ناکام بناسکتی ہے مملکت خداداد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائیگی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا الحاج ملک محمداسلم بلوچ نے کہاکہ ہم وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو فرنٹ لائن پر افواج پاکستان کے ہمراہ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں