ارکان میں اختلاف کا تاثر: قادر پٹیلکی جذباتی تقریراور نعرے

May 06, 2025

عتر ت جعفری

قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان نے اظہار خیال بھی کیا جس میں اختلاف کا تاثر بھی ملا، قائد حزب اختلاف نے اپنے خطاب میں متحد ہونے کی بات کی تاہم ان کی طویل تقریر میں زیادہ تر حصہ حکومت کے ساتھ ان کی جماعت کے سیاسی اختلافات کو دہرانے پر صرف ہوا، پیپلز پارٹی کے
 رکن قادر پٹیل نے اس جانب توجہ دلائی اور اپنا جذباتی خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے دو بار نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کو بھی بلند کیا، جس کا جواب دیا گیا ، ان کے خطاب کے دوران ایوان میں خاموشی چھائی رہی۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے ان کی تقریر کا خیر مقدم کیا، ایک منفی تاثر پیدا ہوا وہ یہ تھا کہ وزراء کی کثیر تعداد ایوان میں موجود نہیں تھی۔ گزشتہ روز معمول کی کارروائی معطل ہونے کی وجہ سے وقفہ سوالات اور ایجنڈے پر موجود 38 آئٹمز پر کاروائی نہ ہو سکی۔ قومی اسمبلی میں آج بھی قرارداد پر اظہار خیال جاری رہے گا۔

مزیدخبریں