جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) جڑانوالہ کا اعزاز ‘ڈاکٹر شہربانو رائے نے سی ایس ایس میں پاکستان بھر میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر کے جڑانوالہ کا نام روشن کر دیا۔ گھر میں خوشی کا سماں،ملک نعیم وفا، اعجاز دائود، حافظ عبدالحئی نے گلدستہ دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی،رشتہ داروں اور احباب کی جانب مبارک باد کا سلسلہ جاری۔شہربانو پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہان کھرل کی بیٹی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہر بانو رائے نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں،میری کامیابی میری والدین اور اساتذہ کی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ ہے۔ میں پوری محنت اور لگن سے ملک و قوم کی خدمت کروں گی۔ جس پر رائے شاہ جہا ں کھرل کہاکہ ہمیں اپنی بیٹی پر فخرہے جس نے ہماراسر فخر سے بلند کردیا۔
ڈاکٹر شہربانو نے سی ایس ایس میں دوسری پوزیشن لیکر جڑانوالہ کانا م روشن کردیا
May 06, 2024