سنیئر سیاستدان ومعروف کالم نویس محمد اکرم چوہدری کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعزیت کے لئے گھر آمد
لاہور: سنیئر سیاستدان ومعروف کالم نویس محمد اکرم چوہدری کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعزیت کے لئے گھر آمد۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری اکرم سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین زندگی کا خوبصورت ترین سرمایہ ہوتے ہیں جن کا اندازہ ان کی زندگی کے بعد ہی معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر عطا فرمائے۔