ڈاکٹر شمشاد اختر اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی چیئرپرسن مقرر
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے اپنی73سالہ تاریخ میںپہلی بار ایک خاتون کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر پرسن مقرر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو متفقہ طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر پرسن مقرر کردیا ہے ،یہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی خاتون کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہی دی گئی ہے،بورڈ کے دیگر اراکین میںوانگ بوجون،احمد چنائے،فو ہاؤ،یو ہانگ،یو ہوالی،ندیم نقوی اور زبیر زراق پلوالہ شامل ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے تین آذاد ڈائریکٹرز کی بھی تقرری کی ہے جن میںڈاکٹر شمشاد اختر(بورڈ چیئرپرسن)،جاوید قریشی اور محمد صلاح الدین منظور شامل ہیں۔پی ایس ایکس کے سی ای اوفرخ ایچ خان نے بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن اور نئے ریٹرننگ ڈائریکٹرز کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے پاس ایک شاندار نیا بورڈ موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ نومنتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز، ایکسچینج کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ کو کامیابی، خوشحالی اور ترقی کی اور بھی اونچائیوں تک لے جانے کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔ میں ایس ای سی پی کا مشکور ہوں کہ ہمیں اس سلسلے میں اور پی ایس ایکس کے نامزد ڈائریکٹرز کی منظوری کے لیے ان کا بھرپور تعاون حاصل رہا ‘‘۔انھوں نے مزید کہا کہ، ’’ہم کافی جوش اور فخر محسوس کررہے ہیں ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر جیسی شخصیت، پی ایس ایکس کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔