اسرائیلی حکومت نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے کورونا کے مشتبہ کیسز کو تلاش کرنے کا کام مزید 3 ہفتے تک بڑھا دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے مشتبہ کیسز تک رسائی کی اجازت دینے کا فیصلہ اسرائیل کے پارلیمانی پینل نے کیا، اسرائیلی حکومت نے مارچ کے آغاز میں انسداد دہشت گردی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ، کورونا مریضوں کی تلاش میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی ۔حکومت اس کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اگلے دو ہفتے میں بل کابینہ میں پیش کرے گی، عوام کے پاس اس پر تبصرے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہوگا جس کےبعد یہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کےلیے پیش کردیا جائے گا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38