پارلیمنٹ کی کشمیر کااجلاس اچانک ملتوی،چئیرمین کا انتخاب نہ ہوسکا
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پارلیمنٹ کی کشمیر کے چئیرمین کا انتخاب نہ ہوسکا اس مقصد کے لئے بلائی جانے والی کشمیر کمیٹی کا منگل کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا۔نئے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یادر ہے کہ کشمیر کمیٹی کے سابق چئیرمین سید فخر امام کی جانب سے وزارت کا حلف اٹھانے اور کشمیر کمیٹی کی چئیرمین شپ سے مستعفٰی ہونے کے بعد سے چئیرمین کشمیر کمیٹی کا عہدہ خالی ہے ۔سپیکر نے فخر امام کی جگہ انسداد منشیات اورسیفران کے وزیرمملکت کوہاٹ سے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا تھا ۔