لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں وضاحت دیں کہ آئی ایم ایف ملازم کوکیوں راتوں رات اسٹیٹ بینک کاگورنرلگایا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ملک کوکس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا؟ وزیراعظم پارلیمنٹ میں وضاحت دیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ رمضان سےپہلےپٹرول بم گرنےکی وضاحت کریں، آئی ایم ایف ملازم کوکیوں راتوں رات اسٹیٹ بینک کاگورنرلگایا؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے کی جانب سے رضا باقر کو3سال کے لیے گورنراسٹیٹ بینک مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ رضاباقرکی تقرری کی منظوری صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پردی۔ اس وقت اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر رضاباقر مصرمیں آئی ایم ایف کے ساتھ خدمات سرانجام دےرہےہیں اور اس سے قبل رومانیہ میں آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔