ملتان : گلف ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ملتان(آن لائن)ملتان سے بحرین جانے والی گلف ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے نتیجے میں جہاز کے پر کا ایک بیلٹ ٹوٹ کیا جس سے طیارے نے ملتان ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پائلیٹ نے بڑی مہارت سے پرواز کو ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے اتار لیا اور طیارے سے 130 مسافروں کو بھی با حفاظت اتار لیا گیا۔