میونسپل کمیٹی میلسی کی واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضرصحت قرار
میلسی(خبر نگار)پاکستان کے بڑے تجزیاتی ادارے نے میونسپل کمیٹی کی واٹرسپلائی اور فلٹریشن پلانٹ کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسیرچ ان واٹر ریسورسز کی 2017ء میں ریسرچ رپورٹس میں میونسپل کمیٹی میلسی کے واٹرپمپس اور واٹر فلٹریشن سے پانی کے نمونے حاصل کئے تھے۔اب ان کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں میلسی میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے سپلائی کئے جانے والے تمام واٹر پمپس اور فلٹریشن پلانٹ سے عوام کو مہیا کئے جانے والے پانی میں خطر ناک حد تک آرسینک زیادہ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے ان ٹیوب ویل واٹر پمپس سے مہیا کئے جانے والے پانی کو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیاہے۔ جبکہ دوسری طرف میونسپل کمیٹی کے ترجمان نے ابھی تک اس خبر کی تائید یا تردیدنہیں کی ہے۔