ملتان کے بڑے پارکس میں جدید سکیورٹی کیمرے اہم آلات نصب کرنے کا فیصلہ
ملتان (خبرنگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے شہر کے تمام بڑے پارکس میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید سکیورٹی کیمرے اور دیگر اہم سکیورٹی آلات نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے سکیورٹی کیمرے دیگر آلات لگانے کے حوالے سے پی ایچ اے ملتان ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی سربراہی میں کمیٹی نے دفتری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بقا محمد جام کی صدارت میں اجلاس ہوا اس موقع پر ادارے کے انتظامی افسران کمشنر آفس اور سپیشل برانچ کے نمائندے بھی موجود تھے پارکس میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سپیشل برانچ کے افسران سے مشاورت کی گئی اور انہیں اس حوالے سے پی ایچ اے ملتان نے اپنے تمام پارکس کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور ایسے پارکس جہاں سکیورٹی خدشات زیادہ ہیں وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بقا محمد جام نے کہا کہ پی ایچ اے کا مقصد عوام کو پارکس میں ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔