انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن کیلئے ٹرائلز ملتان کے 100 باکسرز نے رپورٹ کردی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن اوپن گرلز و بوائز باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز میں شرکت کیلئے ملتان ڈویژن کے 110 کھلاڑیوں نے لاہور رپورٹ کردی ڈی او سپورٹس ملتان رانا ندیم انجم جبکہ ڈی ایس او جمیل کامران کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ ٹرائلز رات گئے تک جاری رہے۔ ملتان ڈویژن کی گرلز و بوائز کھلاڑیوں کے ٹرائلز گزشتہ روز نشتر پارک باکسنگ رنگ لاہور میں لئے گئے تاہم منتخب ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔