پی ایس ایل کی طرح کبڈی لیگ کروانے کا سہرا پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سر ہے: شافع حسین
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کبڈی فیڈریشن کا سالانہ اجلاس چودھری شافع حسین کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جنرل سیکرٹری چودھری سرور سمیت چاروں صوبوں اور آرمی، ائرفورس، واپڈا، ریلوے، پولیس، پی ایچ اے، پنڈی ڈویژن پنجاب ڈویژن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ نومنتخب صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں کبڈی لیگ کروائی جا رہی ہے۔ کبڈی کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ حکومت فیڈریشن کا ساتھ دے لیکن موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی وہ کوئی فنڈز دینے کو تیار ہیں اس لئے پرائیویٹ سیکٹر سے سپانسر لانے پڑے۔