آئی پی ایل میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے
دہلی(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں (آج) اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے 37 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں ممبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ کولکتہ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ممبئی انڈینز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ لیگ کا 38 واں میچ کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کے درمیان انڈور میں کھیلا جائے گا۔