خدمت خلق کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آنیوالوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے: عابد صدیقی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جو سیاستدان اِنسان اور اِنسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر میدانِ سیاست میں اُترتے ہیں انہیں عزت کی بھیک نہیں مانگنی نہیں پڑے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اور معاشروں میں سیاستدانوں کے نزدیک ووٹ سے زیادہ ووٹرز کو عزت دو کا نظریہ پروان چڑھا ہے۔