لائوڈ سپیکر ایکٹ ترمیم بل کی منظوری خوش آئند ہے: مفتی راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈ اکٹر مفتی محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی سے 4 لائوڈ سپیکرکے استعمال کی اجازت کابل منظور کیا جانا خوش آئند ہے۔بل منظورہونے سے اذان اوردرود و سلام کی آواز سے اب زیادہ سے زیادہ فرزندانِ اسلام مستفیض ہوسکیں گے۔ علماء اہل سنت کی اس حوالے سے کوششیں قابل قدر ہیں۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ ترمیمی بل 2018ء منظور کرکے حکومت پنجاب نے علماء کرام کے مطالبہ کو پورا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔