سورج میں سوراخ ،شمسی طوفان کا خطرہ ،عالمی اداروں کی پیشگوئی
لندن (اے این این)مختلف عالمی اداروں نے پیش گوئی کی ہے کے6 مئی کو شمسی طوفان کا خطرہ ہے جو سورج میں سوراخ کے باعث رونما ہوسکتا ہے ۔خلائی موسم کی ویب سائٹ کے مطابق سورج کا سوراخ والا حصہ زمین کی طرف گردش کررہا ہے اور اس طوفان کی مقناطیسی لہروں سے جزوی ٹیکنیکل بلیک آئوٹ ہوسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ناسا کی تصاویرسے لگتا ہے کے کالے شمسی سوراخ سے لہریں نکل رہی ہیں۔این او اے اے کا کہنا ہے کہ طوفان شمالی اور جنوبی روشنی کی وجہ سے آسکتا ہے ، متوقع شمسی طوفا ن کی معمولی درجہ بندی کی گئی ہے۔