ہائر ‘ ورلڈ کلاس ٹیکنالوجی، کسٹمر سروس کی بدولت 2018ء میں نمبر ون الیکٹرانکس برانڈرہا
لاہور (پ ر) ورلڈ کلاس ٹیکنالوجی اور بہترین کسٹمر سروس کی بدولت ہائر پاکستان نے ایک بار پھر پاکستان بھر کا اعتماد حاصل کیا۔ سال 2018ء کے پہلے کوارٹر میں ہائر پاکستان 30.4 کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ ہوم اپلائنسس میں پاکستان کا نمبر ون الیکٹرانکس برانڈ رہا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصلہ زیادہ بزنس کیا۔ ہائر کے اے سی اور ریفریجریٹر رواں سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز ہیں۔ ہائر پاکستان کی واشنگ مشین بھی رواں سال اب تک پاکستان کی سب سے مقبول اور خریدی جانے والی پراڈکٹ ہے۔ ہائر پاکستان نے یہ اعزاز مکمل آٹومیٹک ٹیکنالوجی کی بدولت حاصل کیا۔ ہائر پاکستان ملک میں آٹو میٹک واشنگ مشین مینوفیکچر کرنے والا پہلا اور واحد پلانٹ ہے۔ ہائر اینڈ ربا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی نے مکمل اعتماد پر پاکستان بھر کے کسٹمرز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی جدید ٹیکنالوجی اور بہترین کسٹمر سروس جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔