رئیل اسٹیٹ ، کیپٹل ویلیو ٹیکس اور سٹامپ ڈیوٹی کو ختم کی جائے، شیخ عامر وحید
اسلام آباد ( آن لائن ) رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن ڈی ایچ اے اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری محمد احسن ملک نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبرکے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا کو اپنے شعبے کے مسائل سے آگا ہ کیا اور ان کے حل کیلئے چیمبر کا تعاون چاہا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے اعلان کیا تھا کہ پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کی شرح کو ایک فیصد کیا جائے گا اور صوبوں کو سفارش کی جائے گی کہ وہ بھی اپنا ٹیکس ایک فیصد کریں جبکہ ڈی سی ریٹ اور ایف بی آر ریٹ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وزیراعظم صاحب کے اعلان کے مطابق پراپرٹی خریدار کیلئے کیپٹل ویلیو ٹیکس اور سٹامپ ڈیوٹی سمیت باقی تمام ٹیکسز کو ختم کر کے صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کرے۔ انہوں نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ پراپرٹی کی فروخت پر عائد کیٹپل گین ٹیکس کی تین سلیب ختم کر کے صرف پانچ فیصد فلیٹ ٹیکس عائد کیا جائے اور گین ٹیکس کے عرصہ کر تین سال سے کم کر کے دو سال کیا جائے۔