خلائی مخلوق کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر قوم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے: شہزاد نذیر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ء امید وارپی پی 172چودھری شہزاد نذیر سندھونے کہا کہ عوامی قائد کا دماغی توازن ٹھیک نہیں کے الفاظ استعمال کرنے والے اپنا دماغ کاعلاج کروائیں، ڈوبتے پاکستان کو دنیا بھر میں دوام بخشنے والے قائد کے لئے ایسے الفاظ ایک کنویں کی آواز ہیں،وہ کون سی خلائی مخلوق ہے جس نے مادر ملت فاطمہ جنا ح کو غدار کے الفاظ دیئے ، وہ کون سی خلائی مخلوق ہے جو18وزرائے اعظم کو نگل گئی،وہ کون سی خلائی مخلوق ہے جو نہ نظر آتے ہو بھی سب کو ا نگلیوں پر نچارہی ہے، ایسی خلائی مخلوق کا مقابلہ ڈٹ کر نے پر میاں نواز شریف قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ہرقدم پر ساتھ دینے کاعزم کر چکی ہے ، و ہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کر رہے تھے۔