دہشت گردی کیخلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گرد ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا سر کچل دیا۔ فاٹا میں امن قائم کیا۔ اب بھی جانباز فوج پر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے قوم کو مثالی اتحاد کا سامنا کرنا ہو گا۔ وکلاء برادری نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا۔ کوئٹہ کے شہداء سمیت تمام وکلاء کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ پاکستان اس کا گہوارہ بن کر رہے گا۔ دشمن کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔