خیبر پی کے کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا: زمرد یاسمین
لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری جھوٹے ہیں، سیاست کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا ان کی عادت ہے ، خیبر پی کے کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ اسی طرح دس سال میں کراچی کا کچرا صافہ نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب مسلم لیگ (ن) لائے گی۔ مسلم لیگ ن سندھ میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔