راولپنڈی: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ، کامونکے میں پتنگ لوٹتے 13 سالہ بچہ بجلی کے تار سے چمٹ کر جاں بحق
کامونکے، راولپنڈی (نامہ نگار+ آن لائن)پتنگ لوٹتے ساتویں جماعت کا طالبعلم بجلی کی مین تاروں سے چمٹ کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ مومن پورہ کے عمران بیگ کا تیرہ سالہ بیٹا اریان جو کہ ساتویں جماعت میں پڑھتا تھاجوگذشتہ روز اپنے گھر کی چھت پر پتنگ لوٹتے ہوئے گھر کے اوپر سے گذرنے والے بجلی کی الیون کے وی تاروں سے چمٹ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی میں دھاتی ڈور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ ڈور گلے میں پھنس جانے پر نوجوان عدنان کی گردن بری طرح کٹ گئی جو خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے طبی امداد ملنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی درخواست ہی موصول نہیں ہوئی۔