غیر معیاری خوراک ،ناقص صفائی، مختلف فوڈ پوائنٹسکو مجموعی طورپر 94,000 روپے جرمانہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے راولپنڈی اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے ,صفائی کے ناقص انتظامات اورغیر معیاری اجزاء کے استعمال پر مختلف فوڈ پوائنٹس کومجموعی طورپر 94,000روپے جرمانے عائد کئے جبکہ ناقص غذاتلف کر تے ہوئے 140فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کردئے اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہوئے لیاقت روڈ اور موٹر ایجنسی مری راولپنڈی میں موجود نری لجپال ہوٹل،پشاوری نان سنٹر،سلیمان سویٹ اینڈ بیکرزگلوریا جینز کافیز،سپر کراچی برگر پوانٹ راجہ برادرز سنیکس(پروڈکشن یونٹ )،چوہدری مٹن اینڈ ڈیری شاپ اور گلزار ریسٹورانٹ کوصفائی کے ناقص انتظامات، پر مجموعی طور پر65000روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔چکوال میں موجود من و سلویٰ جنرل سٹور اور ستارہ آئس فیکری کوزائد المیعاد اشیاء خوراک اور مشروبات کی موجودگی، نا قابل شناخت اشیاء خوراک کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر8000 روپے جرمانہ عائد کیا۔جبکہ 38 لیٹرکو زائدالمیعاد مشروبات 40کلو گرام ملاوٹ شدہ مٹھائی کوتلف کیا گیا۔اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جہلم مرغ منڈی دینہ پر موجود حق باہوچکن شاپ کوصفائی کے ناقص انتظامات، گوشت پر حشرات کی بھرمار ، کون کا استعمال نہ کرنے پر3000روپے کا جرمانہ عائد کیا مزید برآں فتح جنگ میںواقع مہریہ ہوٹل،عبدالرشید چھپر ہوٹل، ولی خان ڈرائی فروٹ زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات ،اشیاء خوردونوش کو زمینی سطح پر رکھنے،غیر معیاری شہد فروخت کرنے، حشرات کی بہتات،، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر 18,000کا جرمانہ عائد کیا مزید کارروائیوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس سے نان فوڈ گریڈ کلر،مصالہ جات، خراب کیچپ،غیر معیاری دودھ ،کیمیکل ڈرمز اور بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کر دی دریں اثناء پنجاب جبکہ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں معیاری برف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے546 برف خانوںکی چیکنگ،زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر37سیل جبکہ ناقص انتظامات پر 67 برف خانوں کو بھاری جرمانے عائد کیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ برف خانوںکی چیکنگ کی توزنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،سپیشل شوز کا استعمال نہ کرنے پر لاہور زون میں 21، راولپنڈی زون میں 7، ملتان زون میں9 برف خانوں کوسیل کردیا ۔