پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ انٹی کرپشن نے شہری سے رشوت لینے کے الزام میں پٹواری کو گرفتار کرلیا ارشد محمود ولد شیر اکسر سکنہ کہوٹہ نے ریجنل ڈائریکٹر محمد عارف رحیم کو درخواست دی کہ پٹواری رئیس الحسن حلقہ کنڈسنگ کہوٹہ مجھ سے کام کرنے کیلئے 80 ہزار روپے رشوت لے چکا ہے لیکن میرا کام نہیں کرتا اور مجھ سے مزید50 ہزار روپے دینے کی ڈیمانڈ کر رہا ہے میں نے منت سماجت کرکے اسے20 ہزار روپے پر راضی کیا ریجنل ڈائریکٹر نے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن چوہدری عامر عباس کو ریڈ کی ہدائت کی جنہوں نے پٹواری رئیس الحسن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رشوت میں لی گئی رقم20 ہزار روپے برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو سپیشل جج انٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا مزید پوچھ گچھ جاری ہے ۔