کانسٹیبل قتل کیس میںگرفتار3 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیجوادیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے کانسٹیبل قتل کیس میںگرفتار3 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیجواتے ہوئے سماعت15 مئی تک ملتوی کر دی ، مقدمہ میں گرفتارملزمان ریاض بٹ ، امتیاز بٹ اور شیر زمان کیخلاف تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے پولیس کانسٹیبل کے قتل پر مقدمہ درج کر تے ہوئے گرفتار کیا تھا ہفتہ کو عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد پندرہ مئی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جبکہ عدالت نے قتل کے مقدمات میں ملزمان ظفر اقبال کیخلاف سولہ مئی اور اکرام کیخلاف سترہ مئی کو شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔