ٹرک کی ٹکر لگنے سے دوسرے ٹرک کا مالک جاں بحق ہوگیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھانہ ترنول کو توحید اللہ نے بتایا کہ میرے ٹرک کے مالک صادق کو ترنول میں ٹرک نمبرLET - 1626 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھانہ رمنا کومحمد شکیل نے بتایا کہ سیکٹرG - 12 میں میرا بھائی سنبل اپنے دوست محمد حسین کے ہمراہ پیدل جا رہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ہٹ کردیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔