پاک فوج اور فضائیہ کا مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ
راولپنڈی(صباح نیوز)پاک آرمی اور فضائیہ نے مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہر ہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی اورفضائیہ نے مشترکہ روایتی فائرپاورصلاحیت کامظاہرہ کیا جس کا مقصدفورسزکی آگ سے نمٹنوں کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔جہلم فائرنگ رینجزمیں فائرپاورصلاحیت کامظاہرہ سینٹرل کمانڈمشق میں کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرتقریب کے مہمان خصوصی تھے،جہنوں نے مشق کوپیشہ ورانہ مہارت کاحامل بنانے پرتمام رینکس کی کوششوں کو سراہا۔کمانڈرسینٹرل کمانڈلیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نے مشق سے متعلق بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اورفضائیہ کے سینیرافسران نے فا ئرپاورکامظاہرہ دیکھا۔
مشقیں