5 منشیات فروشوں، 8 جواریوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 5 منشیات فروشوں 8 جواریوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ ترنول کے ایس ایچ او فیاض شنواری کی سربراہی میں محمد اقبال سب انسپکٹر معہ ٹیم نے تھانہ ترنول کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے منشیات فروش غلام شبیر سمیت تین ملزمان جن میں طارق جاوید ،کامران اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان سے 1335گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے تھانہ نون نے ملزم کلیم اللہ سے 105 گرام ہیروئن برآمد کی تھانہ سبز ی منڈی پولیس کے اے ایس آئی محمد رشید نے قمار بازی میں ملوث آٹھ کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1870 روپے ،گھڑیاں ،دس عدد موبائل اور تاش برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ رمنا پولیس کے محمد اکرم اے ایس آئی نے ملزم اشفاق سے دس کین بئیر اور ایک بوتل شراب برآمد کی تھانہ سہالہ پولیس کے عنایت اے ایس آئی نے تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کے قتل کے مقدمہ نمبر 203/18 میں ملوث ملزم عمران وسیم سے آلہ قتل 9MM پستول برآمد کیا۔