عمران خان نے کرپٹ مافیا کیخلا ف بھرپور جدوجہد کی، چوہدری عظیم
گوجرخان (نامہ نگار)عمران خان نے ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی کرپشن کے خاتمے کیلئے مہم چلائی وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کی ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کیلئے عمران خان ہی کردارا داکر سکتے ہیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما رسابق ٹائو ن ناظم الحاج چوہدری محمدعظیم نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اور کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھی آج ملک کو لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اب ملک پر کسی صورت کرپٹ ٹولہ مسلط نہیں ہو سکے گا عمران خان واحد لیڈرہیںجوصحیح معنوںمیں عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتے ہیں آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔