کرب و بلا سے نجات
سرجانی ٹائون خدا کی بستی فیز ون اور فیز ٹو میں پانی کی نایابی کا مسئلہ واٹر بورڈ کی لائنیں عرصہ دراز سے بچھی ہوئی ہیں لیکن پانی ندارد ہے۔ جب کہ یہاں کی فلاحی سماجی انجمن سائبان نے تواتر سے واٹر بورڈ سے رابطہ قائم کیا مگر ہنوز خدا کی بستی کے مکین پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں۔یہاں فی گھر آبادی کا اوسط چھ افراد ہے۔ فیز ون اور فیز ٹو میں تقریباً ۳ ہزار مکین آباد ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق آبادی تقریباً ۲۰ ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور ارد گرد مزید آبادی وسعت اختیار کررہی ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی جن میں ہنر مند مزدور پیشہ خواتین وغیرہ کی اکثریت ہے جو اپنے خاندان کی کفالت کے لئے صبح سے شام تک روزی، روزگار سے گھر آتے ہیں تو انہیں ’’ پانی جو زندگی ہے‘‘ کہیں نہیں ملتا ۔ محترم جسٹس امیر حانی سے اپیل ہے کہ واٹر بورڈ کو, ہدایت کریں کہ سرجانی ٹائون ، خدا کی بستی فیز ون اور فیز ٹو کے علاقوں میں ڈالی گئی پانی کی لائنوں میں بلا تعطل فوری طورپر پانی جاری کراکر خدا کی بستی کے مکینوں کو پانی جیسی نعمت فراہم کرکے انہیں اس کرب و بلا سے نجات دلائی جائے۔(محمد نسیم خان۔کراچی )