جڑانوالہ: خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش، زچہ بچہ صحت مند ہیں
جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک و قت 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی، زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ 240 موڑ کے قریب ایک نجی ہسپتال میں چک نمبر 239گ ب گلہر کا رہائشی ریڑھی بان محمد رضوان کی بیوی زینب بی بی نے بیک وقت چار بیٹوں کو جنم دیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی خاتون نے پانچ سال قبل ایک بیٹی سمیت چار بچوں کو جنم دیا تھا، ان پیدا ہونے والے چار بیٹوں سے بظاہر والد رضوان خوش نہیں ہے، اس کا کہنا ہے میں دو وقت کی روٹی پوری کر نے کیلئے ریڑھی چلاتا ہوں، میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ 8 بچوں کی پرورش کر سکوں۔ مخیر افراد اور حکومت میری مالی مدد کرے تاکہ میں بہتر طریقے سے اپنے 8 بچوں کی پرورش کر سکو ں۔