بینظیربھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کے قتل کا ایک اور عینی شاہد مل گیا.

مئی 06, 2013 | 20:32

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار کے قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس کے ایک اہلکار جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا کو ٹریس کر لیا ہےعینی شاہد پولیس اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہےدوسری جانب پولیس کے مطابق ڈی آئی جی طاہر عالم کی سربراہی میں قائم مشترکہ ٹیم نے دو حملہ آوروں کے خاکے بھی جاری کر دیئے ہیں۔۔ پولیس کو ایک زخمی ملزم جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ حملہ آوروں کا ساتھی تھا اورچوہدری ذوالفقار کے گن مین کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا کےخون کے نمونے حاصل کر کے ڈی این اے کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق حملہ آور اپنے زخمی ساتھی کو ٹیکسی میں ڈال کر ساتھ لے گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے

مزیدخبریں