الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں ووٹرزکیلئےمتعارف کراگئی الیکٹرانک پرچی کا باضابطہ افتتاح آج ہورہاہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان دنیا میں پہلا ملک ہے جہاں یہ سہولت دی مہیا کی گئی ہے۔ الیکٹرانک پرچی کی سہولت سے ووٹرزکوگھربیٹھے اپنے ووٹ،پولنگ اسٹیشنزاوردیگر معلومات ملیں گی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک پرچی کی بدولت ٹرن آوٴٹ میں اضافے کی بھی امید ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے فراھم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کی 18کروڑ کی آبادی میں سے 12کروڑ کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود ہے۔ جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ ہے،،، الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹر 11مئی سے پہلے الیکٹرانک پرچی کے ذریعے معلومات حاصل کرلیں تاکہ وزارت داخلہ کی طرف سے موبائل فون سروس معطل ہونے کی صورت میں پریشانی نہ ہو۔