جاپانی ماڈل فرانسیسی گڑیا بننے کیلئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد خرچ کرینگی
ٹوکیو (شوبز ڈیسک) جاپانی ماڈل ونیلا چیمو سرجری پر ایک لاکھ دو ہزار ڈالر خرچ کریں گی۔ ونیلا کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک سرجری جاری رکھیں گی جب تک فرانسیسی گڑیا نہ بن جائیں۔ ان کی کم از کم تیس مراحل میں کاسمیٹکس سرجری ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں وہ مغربی نوجوان لڑکی کا روپ دھاریں گی۔