سپریم کورٹ: مشرف غداری لوڈشیڈنگ سمیت اہم مقدمات کی سماعت رواں ہفتے ہو گی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج) پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مشرف غدار ی ¾ لوڈشیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس ¾ اٹارنی جنرل اور رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت ¾راجہ پرویز اشرف کا فنڈز کی اپنے حلقہ میں غیرقانونی منتقلی کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری نے (آج) پیر سے شروع ہونے والے اہم مقدمات کی سماعت کےلئے معمول کے پانچ اور ایک پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ¾ جسٹس گلزار احمد ¾ جسٹس شیخ عظمت سعید ¾ بنچ نمبر دو میں جسٹس تصدیق حسین جیلانی ¾ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ¾ جسٹس امیر ہانی مسلم ¾ بنچ نمبر تین میں جسٹس ناصر الملک ¾ جسٹس سرمد جلال عثمانی ¾ بنچ نمبر چار میں جسٹس جواد ایس خواجہ ¾ جسٹس خلجی عارف حسین ¾ جسٹس اعجاز افضل خان اور بنچ نمبر پانچ میں جسٹس انور ظہیر جمالی ¾ جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس اطہر سعید شامل ہیں۔ بنچ رکنی لارجر بینچ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جس میں جسٹس ناصر الملک ¾ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ¾ جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم بھی شامل ہیں ۔
عدالتی ہفتہ