بنگلہ دیش میں پھر ہنگامے‘ جھڑپیں‘ 10 افراد جاں بحق‘ متعدد گاڑیاں نذر آتش
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں توہین رسالت کے نئے قانون کیلئے لاکھوں افراد نے مظاہرہ کیا اور دارالحکومت ڈھاکہ کے داخلی و خارجی راستوں کو بلاک کر کے عملی طور پر دارالحکومت کا دوسرے شہروں سے رابطہ منقطع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حفاظت اسلامی ”اللہ اکبر“ کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں۔ متعدد گاڑیاں جلا دیں۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیاں چلائیں جبکہ مشتعل مظاہرین نے خودساختہ پٹرول بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا۔ بعض مقامات پر کئی بم دھماکے ہوئے۔ تنظیم حفاظت اسلام کے مظاہرین یک نکاتی مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ لادین افراد کو ہر صورت پھانسی پر لٹکایا جائے۔ توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ اگر حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ملک گیر احتجاج کرینگے۔
بنگلہ دیش/ مظاہرہ