جمہوریت بروز لاقانونیت!
مکرمی!29-4-13کے نوائے وقت صفحہ پانچ پہ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ”سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر ریلوے کے ادوار میں حلقہ کے نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق نوکریاں دیں“۔ یہ بیان الیکشن مہم چلانے کا حصہ ہے تو الیکشن کمشن اسکا نوٹس لے ، وجہ یہ کہ نوکریاں محکمانہ قوانین کے مطابق میرٹ پر ہی ملتی ہیں، دی نہیں جاتیں۔ ریلوے میں غیر قانونی چالبازی سے بے شمار بھرتیوں کے جرم میں گیلانی صاحب جیل جاچکے ہیں۔ وزیراعظم کی حیثیت میں ایک سے زیادہ دفعہ اپنی اس بد اخلاقی اور لاقانونیت کو وہ ایسے جتا چکے ہیں کہ ایسے جرم پہ میں پھر بھی جیل جانے کو تیار ہوں۔ حیران کُن یہ کہ اسکا نوٹس کسی نے نہیں لیا۔ اہلِ قانون توجہ فرمائیں کہ عام آدمی کا ملکی آئین اور قانون پہ اعتماد بحال ہو اور جمہوریت لاقانونیت کی ہم نام نہ ہو۔ الیکشن مہم میں ضابطہ اخلاق ملحوظ ہو۔(معین الحق ماڈل ٹاﺅن لاہور)