جے یو آئی مرکز میں بیلنس پاور کے ساتھ آئے گی: مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نگران حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو رہی ہے اگر حا لات یہی رہے تو خوف بڑھتا جائے گا تو ووٹ کون ڈالے گا۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیئے نگران حکومت ہنگامی اقدامات کر ے جے یو آئی مر کز میں بیلنس پاور کے ساتھ آئے گی اور بلوچستان اور خیبر پی کے میں ہم بھاری اکثریت کے ساتھ جیتےں گے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان نے پی پی 140کے امیدوار قاری ثناءاللہ پی پی 139امیدوار مولانا نعیم الدین پی پی 143کے امیدوار اور دیگر امیدواروں کی موٹر سائیکل ریلیوں کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔