عوام این اے 122 میں مولانا عاصم مخدوم کو ووٹ دیں : مولانا سمیع الحق، ڈاکٹر عبدالقدیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ دینی محاذکے چیئرمین مولاناسمیع الحق اور تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمد عاصم مخدوم حلقہ این اے 122لاہور سے متحدہ دینی محاذ اور تحریک تحفظ پاکستان کے مشترکہ امیدوار ہیں، حلقہ کی عوام مولانا عاصم مخدوم کو ووٹ دیں۔