نواز شریف کی جیت عوام کی جیت ہو گی: الحاج حیدر علی مرزا
لاہور (پ ر) شیعہ شہریان پاکستان کے چیئرمین الحاج حیدر علی مرزا نے ماڈل ٹا¶ن میں میاں حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان کے شیعہ میاں نواز شریف کی جیت و فتح کامرانی کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں۔ الحاج حیدر علی مرزا نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن میں نواز شریف کی حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جیت عوام کی جیت ہو گی۔