عوام گیارہ مئی کو شیر پر مہر لگا کر تیر، بلا اور سائیکل کو مسترد کر دیں : سلمان شہباز
کاہنہ (نامہ نگار) میاں سلمان شہباز کی گھنگ شریف آمد پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنا ن کا پرجوش استقبال ،میاںسلمان شہباز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، عوام گیارہ مئی کو شیر پر مہر لگا کر تیر بلا اور سائیکل کو مسترد کر دیں عوام (ن) لیگ کو دو تہائی اکثریت کامیاب کروا کر قائد میاں نوازشریف کو ملک کا وزیر اعظم بنائے تاکہ ملک کو اندرونی بیرونی چیلنجوں سے بچایا جا سکے۔