ساہیوال: جمخانہ کرکٹ کلب نے کشمیر کلب کو شکست دیدی
ساہیوال (نامہ نگار) چوتھے ینگ جم خانہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ جمخانہ کرکٹ کلب اور کشمیر کرکٹ کلب کے درمیان ہوا جس میں جمخانہ کرکٹ کلب ساہیوال نے کشمیر کرکٹ کلب ساہیوال کو شکست دے دی ۔کشمیر کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوںکے نقصان پر 97رنز بنائے جواب میں جمخانہ کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 14اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔