پاکستان کے عامر اطلس نے 14 سال بعد ایشین سکواش چیمپئن شپ جیت لی

مئی 06, 2013

لاہور +اسلام آباد (نوائے وقت نیوز/سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے عامر اطلس نے ایشین سکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔ 14 سال بعد کسی پاکستانی نے یہ اعزاز جیتا ہے۔ عامر اطلس خان نے کویت کے عبداللہ المزائن کو 11-9، 11-3 اور 11-8 سے شکست دی جبکہ خواتین کے فائنل میں ہانگ کانگ کی اینی او نے ملائیشیا کی لوئی ورن کو 5-11، 11-5، 11-8 اور 11-1 سے ہرا دیا۔ پاکستان سمیت 9 ملکوں کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ تھے جہنوں نے ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ ایشیئن سکواش فیڈریشن کے نائب اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر رضی نواب، سیکرٹری عبدالوہاب مروت، کے علاوہ سفارتکاروں اور شائقین کی کیثر تعداد موجود تھی۔نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کامیابی پر عامر اطلس کو مبارکبا ددی ہے۔

مزیدخبریں