پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن : اکرم ساہی ‘ ظفر محمود فارغ‘ عشرت اشرف صدر‘ سلمان بٹ سیکرٹری جنرل نامزد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی جنرل کونسل نے آئی او سی چارٹر کی خلاف ورزی کے مرتکب صدر اکرم ساہی اور سیکرٹری ظفر محمود کو عہدے سے فارغ کر کے ان کی جگہ بیگم عشرت اشرف کو فیڈریشن کی نئی صدر جبکہ سلمان اقبال بٹ کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے۔ نئے منتخب عہدیداران میں افضل اعوان سینئر نائب صدر اور بحر کرم خزانچی شامل ہیں۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کے 33 میں سے 22 نمائندوں نے فیصلوں کی تائید کی۔ سینئر نائب صدر افضل اعوان کا کہنا تھا کہ واپڈا اور ایچ ای سی جلدباڈی کا حصہ ہونگے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں اتھلیٹک فیڈریشن کی رکنیت بحالی کی درخواست دے دی ہے جلد انٹرنیشنل اور ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کو بھی نئی باڈی کے بارے میں آگاہ کر دینگے۔