کامیڈینز امانت چن، سنی البیلا، اکرم اداس مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں شامل
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) ملک کے معروف کا میڈین امانت چن،ہنی البیلا، سنی البیلا اور اکرم اُداس نے کہا ہے کہ ملک سے غربت، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات کےلئے مسلم لیگ (ن) کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ وہ محمد افضل دھوتو بٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔