چیف جسٹس چودھری ذوالفقار کے قتل کا سوموٹو لیں، حامد خان، میاں عبدالقدوس و دیگر
لاہور (خبر نگار) پاکستان بار کونسل کے عمران حامد خان، میاں عبدالقدوس، مقصود بٹر اور سید کلیم احمد خورشید نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار احمد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل کا سوموٹو نوٹس لیں۔